کراچی میں گیس لیکیج دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے بلدیہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 7 افراد زخمی، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل، سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع رئیس گوٹھ کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق گھر میں گیس کا رساؤ جمع ہونے کے باعث دھماکہ اس وقت ہوا جب چولہا یا بجلی کا کوئی آلہ آن کیا گیا۔

latest urdu news

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو خواتین، چار بچے اور ایک مرد شامل ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے جسم کا کافی حصہ جھلس چکا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور گیس لیکیج کی ممکنہ وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گیس لیکیج کے واقعات ماضی میں بھی جان لیوا ثابت ہو چکے ہیں، جس کی بنیادی وجہ اکثر ناقص گیس لائنیں، لیکیج کی بروقت نشاندہی نہ ہونا یا سیفٹی میئرز کا فقدان ہوتا ہے،عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں اور معمولی بو محسوس ہونے پر فوری طور پر گیس کمپنی سے رابطہ کریں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter