TikTok ویڈیو پر جھگڑا: نوجوان کو قتل کرنیوالے2ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے موضع پیجوکی میں نوجوان مقدر عباس کو TikTok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 جون 2025 کو تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کو اطلاع ملی کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے مقدر عباس کو شدید فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے فوری طور پر ڈی پی او گجرات کو واقعے سے آگاہ کیا، جس پر ڈی پی او نے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

latest urdu news

ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی نگرانی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر شفقت محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور جلد ہی ملزمان محمد اویس علی ولد محمد وارث اور زاہد علی ولد محند عارف سکنائے بھاگووال کلاں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پسٹل بھی برآمد ہوئے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مقتول کے ساتھ TikTok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ان کا جھگڑا چل رہا تھا، جس کی نوبت طیش میں آ کر اس خونریز واقعے تک پہنچ گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter