آئی-9 کیس : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج انسداد دہشت گردی عدالت میں سرینڈر کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو کر سرینڈر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو آئی-9 کیس میں متعدد بار عدالت میں عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی پیشی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں متوقع ہے۔ عدالت نے قبل ازیں انہیں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا تھا۔

latest urdu news

واضح رہے کہ یہ کیس اسلام آباد کے آئی-9 تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما، بشمول فیصل جاوید خان اور واثق قیوم، بھی نامزد ہیں اور ان کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ عدالت میں سرینڈر کر دیتے ہیں تو ان کی ضمانت یا ممکنہ گرفتاری کا فیصلہ عدالتی کارروائی کے دوران سامنے آئے گا۔ کیس میں آئندہ سماعت آج متوقع ہے، جسے سیاسی و قانونی حلقے خاصی اہمیت دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter