محکمہ اوقاف کی 8102 ایکڑ اراضی واگزار، 3 ارب کا تزئینی منصوبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کرانے کے لیے ایکشن پلان منظور، مساجد و مزارات کی تزئین کے لیے 3 ارب روپے مختص۔

محکمہ اوقاف نے صوبے بھر میں غیر قانونی قبضے سے 8102 ایکڑ قیمتی اراضی واگزار کرالی ہے، جس کے بعد محکمے نے اس مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ایک نیا ایکشن پلان منظور کر لیا ہے۔ اس پلان کے تحت آئندہ مرحلے میں تمام سرکاری اداروں کے زیرِ تسلط اراضی کو بھی واگزار کرانے کے لیے ان کے سربراہان کو باضابطہ خطوط ارسال کیے جائیں گے۔

latest urdu news

محکمہ اوقاف نے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو مزید تیز کرنے اور زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے مکمل فالو اپ نظام نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ کسی بھی مرحلے پر پیشرفت میں رکاوٹ نہ آئے۔

اسی سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیرِ انتظام مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس رقم سے نہ صرف تاریخی مقامات کی مرمت کی جائے گی بلکہ زائرین کے لیے سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

محکمے نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مزارات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ محکمہ اوقاف کے زیرِ انتظام ہزاروں مساجد اور مزارات ایسے تاریخی ورثے کی علامت ہیں، جو نہ صرف مذہبی لحاظ سے اہم ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی اور عوامی رابطے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ ماضی میں ان مقامات پر ناقص انتظامات اور زمینوں پر قبضوں کی شکایات عام تھیں، تاہم موجودہ انتظامیہ نے ان مسائل کے حل کے لیے کئی عملی اقدامات کیے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter