سندھ حکومت کا 9 اور 10 محرم کو عام تعطیلات کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشور کی مناسبت سے سندھ میں 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیلات ہوں گی، تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

کراچی سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے کے مطابق، سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیلات 5 اور 6 جولائی 2025 کو ہوں گی، جن کا اطلاق تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکولز، کالجز اور دیگر اداروں پر ہوگا۔

latest urdu news

تاہم نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ادارے، جو جلوسوں، سیکیورٹی یا دیگر لازمی خدمات کی فراہمی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، ان پر تعطیل لاگو نہیں ہوگی۔ ان اداروں کے ملازمین حسبِ معمول ڈیوٹی انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس کے بعد صوبہ سندھ نے بھی اس اعلان کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس، جلوس، اور دیگر عزاداری کی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں، جن کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور صحتِ عامہ کے لیے متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پُرامن ماحول کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter