ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی نیٹ بال میں مسلسل پانچویں فتح، مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست، سیمی فائنل میں مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔ حالیہ مقابلے میں پاکستان نے مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے کر نہ صرف اپنی فتوحات کا تسلسل قائم رکھا بلکہ سیمی فائنل میں جگہ بھی یقینی بنا لی ہے۔

latest urdu news

چیمپئن شپ میں ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر دو گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں پاکستان پول "بی” میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ اپنے ہی گروپ میں چوتھی پوزیشن پر موجود جاپان سے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی مسلسل فتوحات ملک بھر میں کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ کوچنگ اسٹاف اور نیٹ بال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم سیمی فائنل میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔

یاد رہے کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ابتدائی میچوں میں بھوٹان، سنگاپور، ہانگ کانگ اور فلپائن جیسی ٹیموں کو بھی شکست دے کر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب تمام نگاہیں سیمی فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں ایک اور کامیابی پاکستان کو ایشین ٹائٹل کے مزید قریب لے جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter