وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت پر تعزیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہید ایرانیوں کیلئے تعزیتی کلمات، ایران سے یکجہتی کا اظہار۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

latest urdu news

سفارت خانے آمد پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر سینئر سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایران کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کیا اور ایرانی عوام و حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کے سامنے جس استقامت، حوصلے اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی افواج نے شام اور ایران کے متعدد مفادات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایرانی شہریوں اور اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئیں۔ اس واقعے پر دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے اور پاکستان کی قیادت نے بھی بارہا اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter