جولائی کا آسمان بنے گا قدرتی شو کا اسٹیج: 8 حیرت انگیز فلکیاتی مناظر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویب ڈیسک – اگر آپ فلکیات کے شوقین ہیں یا صرف چاند، سیارے اور ستاروں کو حیرت سے دیکھنا پسند کرتے ہیں، تو جولائی کا مہینہ آپ کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ اس مہینے کی راتیں آسمان پر قدرتی مناظر سے سجی ہوں گی، جنہیں دوربین یا ننگی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

یہ رہے وہ 8 فلکی مظاہر جو آپ کو جولائی 2025 میں ضرور دیکھنے چاہییں:

1 جولائی – میسیر 22 کا ستاروں کا جھرمٹ

رات آدھی کے بعد آسمان پر ایک شاندار جھرمٹ نظر آئے گا، جو 10 ہزار نوری سال دور ہے۔ جنوبی علاقوں میں یہ منظر زیادہ واضح ہوگا، خاص طور پر دوربین سے۔

4 جولائی – سیارہ عطارد (مرکری) کی جھلک

غروب آفتاب کے بعد مغربی افق کے قریب سیارہ عطارد اپنی بہترین پوزیشن پر ہوگا۔ اگر بادل نہ ہوں تو یہ کئی دنوں تک دیکھا جا سکتا ہے۔

10 جولائی – فل بک مون

چاند پوری آب و تاب سے چمکے گا۔ جولائی کے مکمل چاند کو "بک مون” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہرنوں کے نئے سینگ اُگنے کا وقت ہوتا ہے۔ دوربین سے چاند کے گڑھے صاف نظر آئیں گے۔

16 جولائی – چاند، زحل اور نیپچون کا ملاپ

صبح سویرے چاند، زحل اور نیپچون ایک سیدھ میں آئیں گے۔ زحل تو آنکھ سے بھی نظر آئے گا، مگر نیپچون کے لیے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت پڑے گی۔

20 جولائی – چاند اور پلیئیدز کا سنگم

پلیئیدز، ستاروں کا مشہور جھرمٹ، چاند کے قریب نظر آئے گا۔ ایک دلکش منظر جو صرف صبح کے وقت ہی دیکھا جا سکے گا۔

25 جولائی – پلوٹو سب سے زیادہ روشن

یہ ’بونا سیارہ‘ زمین کے قریب آئے گا اور نسبتاً روشن دکھائی دے گا، بشرطیکہ آپ کے پاس طاقتور ٹیلی اسکوپ ہو۔

29 جولائی – چاند اور مریخ کا خوبصورت اجتماع

سرخ سیارہ مریخ اور چاند آسمان پر ایک دوسرے کے بالکل قریب دکھائی دیں گے۔ یہ منظر آنکھوں کو خیرہ کر دینے والا ہوگا۔

29، 30 جولائی – جنوبی ڈیلٹا ایکواریڈز شہابی بارات

رات کے اندھیرے میں آسمان پر چمکتی روشنیوں کی برسات ہوگی۔ ہر گھنٹے میں 25 تک شہابیے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ چاند جلد غروب ہو جائے گا، اس لیے منظر مزید صاف ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter