ندا یاسر کے گھر چوری کی واردات کیسے بے نقاب ہوئی؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ایک دلچسپ مگر ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس کا تعلق ان کے گھر میں ہونے والی چوری سے ہے۔ ندا نے بتایا کہ ان کے اعتماد کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کی غیر ملکی ملازمہ کی جانب سے چوری کی واردات بے نقاب ہوئی۔

ندا یاسر کے مطابق، بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بطور آیا (nanny) رکھا، جس پر وہ مکمل بھروسہ کرتی تھیں، کیونکہ وہ نہ صرف پیشہ ورانہ لگتی تھی بلکہ غیر ملکی شہریت بھی رکھتی تھی۔ کچھ عرصے بعد ندا نے محسوس کیا کہ ان کے گھر سے قیمتی اشیاء غائب ہو رہی ہیں، مگر شک کا دائرہ کبھی اس ملازمہ تک نہ پہنچا۔

latest urdu news

تاہم، ایک دن خریداری کے دوران ندا نے اپنا پرس ملازمہ کے حوالے کیا، جس میں 300 یوروز موجود تھے۔ بعد میں جب رقم غائب ملی تو انہیں شک ہوا اور انہوں نے چھان بین کا فیصلہ کیا۔

ملازمہ نے اگلے ہی دن چھٹی کی درخواست کی، جسے ندا نے قبول کیا، مگر خود بھی اس کے ہمراہ اس کی رہائش گاہ تک گئیں۔ وہاں جا کر حقیقت کھل کر سامنے آئی۔ ندا کو اپنے ہی گھر کا سامان تین بڑے بیگز میں بند ملا، جن میں قیمتی اشیاء، برانڈڈ ملبوسات، مہنگے موبائل فون اور وہی گمشدہ رقم بھی شامل تھی۔

چونکہ ملازمہ طویل عرصے سے ان کے ہاں کام کر رہی تھی اور تمام سامان واپس مل چکا تھا، ندا نے قانونی کارروائی کرنے کے بجائے متعلقہ ایجنسی کو مکمل رپورٹ کر دی، جس کے ذریعے وہ ملازمہ ان کے گھر آئی تھی۔

ندا یاسر نے اس واقعے کو نہایت افسوسناک قرار دیا اور دوسروں کو مشورہ دیا کہ گھریلو ملازمین کے انتخاب اور نگرانی میں مکمل احتیاط برتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتماد ضروری ہے، مگر آنکھ بند کر کے نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter