137
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کے مطابق شمالی وزیرستان میں 30 جون 2025 کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل
شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 30 جون 2025 کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کے مطابق، یہ کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ العمل رہے گا اور اس دوران تمام اہم شاہراہیں اور راستے عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے گھروں میں ہی رہیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اس سے قبل بھی حفاظتی اقدامات کے طور پر وقتی کرفیو نافذ کیا جاتا رہا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔