زیارت میں 3 خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2 ریسکیو، ایک لاپتہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع زیارت میں ڈیم میں ڈوبنے سے تین خواتین متاثر، دو کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہے۔ ژوب میں سیلابی ریلے سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین جاں بحق، نمازِ جنازہ میں شہر بھر کے افراد کی شرکت۔

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع زیارت میں کلی زژگی کے مقام پر تین خواتین ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق فوری امدادی کارروائی میں دو خواتین کو زندہ نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تیسری خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

latest urdu news

ادھر بلوچستان کے ایک اور ضلع ژوب میں سیلابی ریلے نے ایک ہی خاندان کو نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چھ افراد پر مشتمل ایک خاندان تفریح کے لیے ژوب کے علاقے میں گیا تھا، کہ اچانک اُن کی گاڑی شدید سیلابی ریلے کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین بہنیں اور ان کی بھانجی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

جاں بحق خواتین کی میتیں جب آبائی علاقے پہنچیں تو فضا سوگوار ہو گئی۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ غم سے نڈھال لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ ادارے بروقت خبردار کرتے یا امداد فوری پہنچتی تو یہ قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں شدید بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں جان و مال کے کئی نقصان ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے متاثرہ علاقوں میں تفریح یا نقل و حرکت سے اجتناب کی ہدایت دی ہے، جبکہ صوبائی حکومت کو قدرتی آفات کے حوالے سے مؤثر پیشگی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter