لاہور: پوتوں کے جھگڑے میں دادا گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خاندانی جھگڑے کا افسوسناک انجام سامنے آیا، جہاں پوتوں کے درمیان جھگڑے میں بیچ بچاؤ کی کوشش کرنے والے دادا فائرنگ کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔

واقعہ اکبری گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دو سگے پوتے، گل زمان اور نعمان، کسی گھریلو تنازع پر آپس میں الجھ پڑے۔ کشیدہ صورتحال کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، اور اس دوران 70 سالہ دادا، جو دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے، گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

زخمی دادا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان، جو آپس میں سگے بھائی ہیں، جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter