ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان سے پس پردہ رابطوں کی سختی سے تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک حالیہ انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کسی بھی قسم کے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی افواج پاکستان سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا مؤقف واضح ہے: ہم صرف ریاست سے بات کرتے ہیں، اور ریاست اس وقت کی منتخب حکومت ہوتی ہے۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں، جبکہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے تحت کام کرتی ہے۔ کسی بھی حکومت کی درخواست پر عوامی تحفظ کے لیے فوج تعینات کی جاتی ہے، چاہے وہ خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ بلوچستان کے عوام فوج کے ساتھ نہیں ہیں، ایک اسٹریٹجک غلط فہمی ہے۔ بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں اور فوج کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اندرونی اور قومی سطح پر چٹان کی طرح متحد ہیں اور کسی بھی قسم کے بیرونی یا اندرونی پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter