کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے سینکڑوں مقدمات میں برآمد منیشات تلف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اعجاز رحمن بیگ کی ہدایت پر تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مختلف تھانوں میں فیصلہ شدہ مقدمات سے متعلق مالِ مقدمہ کو تلف کرنے کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ یہ کارروائی مجسٹریٹ سیکشن 30 کھاریاں، کاشف فیضان رسول کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 1929 مالِ مقدمات کو قانونی ضابطے کے تحت تلف کیا گیا۔ یہ تمام مقدمات وہ تھے جو عدالتوں سے فیصلہ شدہ قرار پا چکے تھے اور جن میں شامل اشیاء کو ضائع کرنا ضروری تھا۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر عثمان حیدر رانجھا، ایس ایچ او تھانہ کھاریاں کینٹ مقصود احمد، انچارج مال خانہ انصر محمود سمیت دیگر متعلقہ پولیس افسران، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس، ریسکیو 1122 اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے اس کارروائی کو شفاف، منظم اور قانون کے مطابق مکمل ہونے کو یقینی بنایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter