محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم 26 جون سے سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں جمعہ سے بارشوں کا آغاز ہوگا اور ہفتے، اتوار کو بارش کا زور زیادہ ہو سکتا ہے۔

کراچی: محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے شہرِ قائد میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا نیا سسٹم 25 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے اثرات 26 جون سے سندھ سمیت کراچی پر بھی نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق کراچی میں جمعہ سے بارشیں متوقع ہیں، جب کہ ہفتے اور اتوار کو بارش کا امکان نسبتاً زیادہ ہے۔ انجم نذیر کا کہنا تھا کہ اس دوران شہر میں بعض علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور بعض میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مون سون کی بارشیں ہر سال کراچی میں نظامِ زندگی کو متاثر کرتی رہی ہیں، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے اور بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter