چینی سرمایہ کاری سے الیکٹرک وہیکلز پلانٹ لگنے کا معاہدہ، چوہدری شافع حسین کی موجودگی میں معاہدہ طے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ صنعت و تجارت اور چین کی معروف کمپنی "سکائی ویل انرجی وہیکلز گروپ” کے درمیان اہم سرمایہ کاری معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی موجودگی میں مکمل ہوا۔

معاہدے کے تحت چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب کے خصوصی اکنامک زون میں 75 ایکڑ رقبے پر ایک وسیع الیکٹرک وہیکلز اسمبلی پلانٹ قائم کرے گا، جو کہ صوبے میں اس شعبے کی پہلی بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ پلانٹ میں الیکٹرک بسیں، کاریں، ٹو وہیلرز، تھری وہیلرز اور دیگر جدید گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

latest urdu news

چوہدری شافع حسین نے معاہدے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب چینی سرمایہ کاروں کے خیرمقدم کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق، یہ منصوبہ نہ صرف صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور ماحول دوست معیشت کی طرف بھی گامزن کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس اہم منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں اور ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں تاکہ منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دی جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور حکومت کا وژن ہے کہ 2030 تک ملک میں بڑی تعداد میں ماحول دوست گاڑیوں کو متعارف کرایا جائے، تاکہ ایندھن کی بچت، آلودگی میں کمی، اور مقامی معیشت میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter