121
گجرات کے قصبہ کڑیانوالہ میں بھوجپور گاؤں کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر تین راہگیروں کو لوٹ لیا۔ متاثرہ افراد کا تعلق کوٹلی ویداں اور ریلہ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکوؤں نے امیر حمزہ ساکن کوٹلی ویداں سے 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، جبکہ صداقت علی اور امان اللہ ساکنانِ ریلہ سے 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے۔
واردات کے بعد پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔