اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے شدید فضائی حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

یہ حملے ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں حساس اور عسکری تنصیبات پر کیے گئے، جن کا مقصد ایران کے جوہری اور دفاعی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بتایا جا رہا ہے۔

اعلیٰ قیادت نشانہ بن گئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں ایران کی صف اول کی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ شہید ہونے والوں میں:

میجر جنرل محمد باقری (چیف آف اسٹاف)

میجر جنرل غلام علی راشد (کمانڈر، ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر) اور ان کے صاحبزادے

کمانڈر حسین سلامی (سابق سربراہ، پاسداران انقلاب)

جنرل اسماعیل قاآنی (سربراہ، القدس فورس)

فریدون عباسی (سابق ڈائریکٹر، ایرانی جوہری ایجنسی)

محمد مہدی تہرانچی (صدر، آزاد اسلامی یونیورسٹی اور نیوکلیئر سائنسدان)

احمد رضا زلفغری (سینئر نیوکلیئر سائنسدان)

شہری آبادی بھی متاثر
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے ایک رہائشی علاقے میں فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ تبریز کے قریب 2 افراد شہید اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

حملوں کی نوعیت اور مراحل

اسرائیل نے ابتدائی طور پر 6 اہم مقامات کو نشانہ بنایا ۔

حملے کم از کم دو مرحلوں میں کیے گئے۔

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق تیسرا مرحلہ تاحال جاری ہے۔

حملوں میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیارے شامل تھے۔

عالمی ردعمل اور تشویش
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا آغاز متوقع تھا۔ اسرائیلی کارروائی نے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے امکانات پر اسرائیل سمیت پورا مشرق وسطیٰ ہائی الرٹ پر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter