نیشنز کپ 2025: قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی ، 15 جون کو پہلا معرکہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور میں ہونے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی ہے، جہاں وہ 15 سے 21 جون تک جاری رہنے والے اس اہم بین الاقوامی ایونٹ میں میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کا پہلا مقابلہ 15 جون کو میزبان ملائیشیا سے ہوگا، جس کے بعد 16 جون کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز شیڈول ہیں۔

latest urdu news

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں، جب کہ پول اے میں فرانس، کوریا، ویلز اور جنوبی افریقہ موجود ہیں، ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو ہوں گے جبکہ فائنل میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیشنز کپ کی فاتح ٹیم کو ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا، جو عالمی سطح پر ہاکی کی سب سے اہم لیگوں میں شمار ہوتی ہے، قومی ٹیم کی اس ایونٹ میں کارکردگی نہ صرف اگلے مرحلے کی راہ ہموار کرے گی بلکہ پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter