کرپشن کیس: فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا برہمی کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

latest urdu news

راولپنڈی کی اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت کے جج خاور رشید نے کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کی مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں فوری گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے چالان پیش نہ کیے جانے پر بھی عدالت نے ناراضی ظاہر کی اور آئندہ سماعت پر چالان ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں فوری گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
فواد چوہدری کے خلاف دیگر قانونی مسائل بھی زیر سماعت ہیں، جیسے پولیس گاڑیوں کے کیس میں ان کی ضمانت میں توسیع، جس کے بارے میں آپ یہاں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

یہ مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم میں درج کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر پر اراضی کے حصول کے لیے مبینہ طور پر بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ملزم کی عدم حاضری کیس کی کارروائی میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter