نادیہ حسین کی 53 کروڑ بینک فراڈ کیس میں ضمانت پر فیصلہ دوبارہ مؤخر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کی عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے 2 جون کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین اور دیگر دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 2 جون مقرر کر دی ہے۔

اداکارہ نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل آج عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے کے باوجود درخواستوں پر فیصلہ فوری سنانے کے بجائے آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا۔

استغاثہ کے مطابق تینوں ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، جبکہ امتیاز احمد اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر بینک کے ساتھ 53 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔

قبل ازیں عدالت نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت کی درخواست پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں مشہور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا نام بھی شامل ہے،عدالت کی جانب سے بار بار مؤخر ہونے والے فیصلے کے باعث معاملہ مسلسل میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کراچی کی عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے 2 جون کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ کیس اسی مالیاتی اسکینڈل کا حصہ ہے جس میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر رسوٹ کا الزام بھی سامنے آیا ہے، جو اس مقدمے کی پیچیدگیوں کو مزید بڑھا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter