فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکی کے دورے کے دوران ترک وزیر دفاع یاشر گلر سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، خطے کی سلامتی اور عسکری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دفاعی شعبے میں طویل مدتی اشتراک چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام، انسداد دہشتگردی، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی رابطہ اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

فیلڈ مارشل نے ترک قیادت کی پاکستان سے محبت اور دفاعی شراکت داری کو سراہا، جبکہ ترک وزیر دفاع نے بھی پاکستان کی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور انسداد دہشتگردی میں کردار کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس سے قبل آذربائیجان اور ایران کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کر چکے ہیں جن میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور سرحدی تحفظ جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے تھے۔

پاک ترک دفاعی تعاون کے تناظر میں حالیہ ملاقات کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ترکی اور پاکستان کے مضبوط تعلقات اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر مبنی یہ تفصیلی رپورٹ بھی قابل مطالعہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter