اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہو گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کل صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت کریں گے۔

latest urdu news

پراسیکیوشن کی جانب سے کل مزید گواہ عدالت میں پیش کیے جائیں گے، جن میں وزارت خارجہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم افسر بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ توشہ خانہ سے قیمتی تحائف کی خرید و فروخت سے متعلق ہے، جس پر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیسز عمران خان کے خلاف جاری متعدد مقدمات میں سے ایک ہیں۔ اس سے قبل بھی توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل قرار دے چکا ہے، جب کہ یہ دوسرا کیس ان تحائف کی تفصیلات سے متعلق ہے جنہیں مبینہ طور پر فروخت کیا گیا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter