احسن اقبال کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد معاشی میدان میں بھی کامیابی کا عزم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب معاشی شعبے میں بھی اس آپریشن کو کامیاب بنائیں گے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے، حالانکہ ہمارے ترقی کے خواب بہت بڑے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو ساڑھے 10 فیصد سے بڑھا کر 16 سے 18 فیصد تک لے جانا ضروری ہے، اور اس کے لیے ہر پاکستانی کو اپنی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں، انہیں ٹیکس چوری کے خلاف چوکی دار کا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مستقل اور پائیدار ترقی کے لیے برآمدات کے فروغ پر توجہ دینی ہوگی، جس کے لیے سالانہ بنیادوں پر 5 سے 10 ارب ڈالر کی چھلانگیں ضروری ہیں۔

احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت اگلے بجٹ میں ملک کو جدید ٹیکنالوجی بیس ملک بنانے کے لیے خاص اقدامات تجویز کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں اور انجینیئرز نے دفاعی شعبے میں دو اہم سنگ میل عبور کیے ہیں، جن میں 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا اور 10 مئی کو افواج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دینا شامل ہے۔

یاد رہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے ملک کی ترقی کو نئی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ دفاعی کامیابیوں نے قوم کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter