21
پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سنٹرل پولیس آفس کے مطابق کارروائیاں کرک، کوہاٹ، ہنگو اور کرم اضلاع میں کی گئیں، جن میں ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور متعلقہ ضلعی پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران 2 کلاشنکوف، 10 پستول، 4 رائفلز اور ایک رپیٹر برآمد ہوا، جب کہ دستی بم، سینکڑوں گولیاں اور بھاری مقدار میں منشیات، جن میں 8 کلوگرام چرس اور آئس شامل ہے، بھی ضبط کی گئی۔
اس موقع پر آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف مہم ہمارے بچوں کے مستقبل کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے اور پولیس ہمیشہ کی طرح اس مہم کو پرامن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی ادارے پچھلے کچھ عرصے سے اشتہاریوں اور مشتبہ عناصر کے خلاف منظم کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔