202
عمرکوٹ،اندرون سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے نواحی گاؤں ولہار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے تین بچے ڈوب گئے۔
بچوں کے نہاتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے دوران وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
واقعہ کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا۔
ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے، لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اندرون سندھ گرمیوں میں بچوں کی جانب سے تالاب اور نہروں میں نہانے کے واقعات عام ہیں، جن میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
