امریکا نے شام پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، تعلقات بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک: امریکا نے شام پر طویل عرصے سے عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے 180 دن کے لیے عارضی چھوٹ دے دی ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام پر عائد اقتصادی بندشوں میں نرمی شام کی جانب خیرسگالی کا اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ شام ایک مستحکم اور خوشحال ریاست کے طور پر اُبھرے، اور ان اقدامات کا مقصد شام کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور شام کے درمیان تعلقات میں بہتری کا آغاز ہو چکا ہے، اور یہ وقتی نرمی دراصل اعتماد سازی کی کوشش ہے، جسے شام کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، اور یہ فیصلہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کو ایک نیا موقع دیا جا رہا ہے، اور توقع ہے کہ شامی عوام اور قیادت اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ اس فیصلے کے بعد شام کے عبوری صدر احمد الشرع اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان سعودی عرب میں ایک تاریخی ملاقات بھی ہوئی تھی، جو گزشتہ 25 برسوں میں دونوں ممالک کے سربراہان کے مابین پہلی ملاقات تھی۔

یاد رہے کہ امریکا اور شام کے تعلقات 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد کشیدہ ہو گئے تھے، اور واشنگٹن نے دمشق پر متعدد اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران کہا ہے کہ امریکا ایران سے باوقار معاہدے کا خواہاں ہے، بصورت دیگر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کر رہا ہے اور نئی حکومت سے تعلقات بحال کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter