راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے اور گرمی کا زور کم کر دیا ہے۔

واسا کے ایم ڈی محمد سلیم اشرف کے مطابق، موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی میں "رین ایمرجنسی” نافذ کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

شمس آباد میں 29 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 30 ملی میٹر اور گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے بعد راولپنڈی میں ہیوی مشینری کے ساتھ نکاسیٔ آب کا عمل جاری ہے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں پر 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے، تاہم بہاؤ تاحال معمول کے مطابق ہے۔

شہر میں موسمیاتی حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی ممکنہ سیلاب سے بروقت نمٹا جا سکے۔

شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پانی جمع ہونے والی جگہوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ طوفان گرم سمندری پانی اور ہوا کے مخصوص حالات کی وجہ سے بنتے ہیں۔

جب سمندر کا پانی گرم ہو کر بخارات میں تبدیل ہوتا ہے، تو وہ ہوا میں بلند ہو کر کم دباؤ پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ہوا گردشی حرکت اختیار کر لیتی ہے۔ زمین کی گردش کے باعث یہ ہوا چکر دار انداز میں گھومتی ہے اور بالآخر طوفان کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والا کم دباؤ اب "ڈپریشن” میں تبدیل ہو چکا ہے، جو شدت اختیار کر کے سمندری طوفان بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال پاکستان کو کوئی فوری خطرہ نہیں، تاہم ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter