شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس: شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی پر خارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس، محترمہ عالیہ نیلم نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے دائر اپیل کو عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔

درخواست گزار شہزاد اکبر نے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ایف آئی اے عدالت سے بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ کیس میں ان کے وکیل ہارون الیاس مقرر تھے، تاہم وہ متعدد پیشیوں کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

latest urdu news

تحریری فیصلے کے مطابق، 2020 میں تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ایف آئی اے نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

بعد ازاں، ایف آئی اے عدالت نے شواہد کی عدم دستیابی کی بنیاد پر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بری کر دیا تھا۔ اس بریت کو چیلنج کرنے کے لیے شہزاد اکبر نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

چیف جسٹس نے تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ وکیل کی مسلسل غیر حاضری اور کیس کی پیروی نہ ہونے کے باعث درخواست کو قانونی تقاضوں کے مطابق خارج کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہزاد اکبر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں احتساب کے مشیر رہے اور انہوں نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر کرپشن الزامات پر متعدد کارروائیاں شروع کی تھیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم کر دیا گیا، جس کے بعد وہ دوبارہ کاروباری سرگرمیوں کے اہل قرار پائے ہیں۔ برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی مالی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter