شوہر نے وزن بڑھنے پر چھوڑنے کی دھمکی دی، مہر النساء اقبال کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہرالنساء اقبال نے حال ہی میں اپنے شوہر کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

مہرالنساء کی شادی حال ہی میں ذکریہ شاہ سے ہوئی ہے، جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران انہوں نے شوہر کی جانب سے وزن کے حوالے سے دی گئی سخت وارننگ کا تذکرہ کیا۔

latest urdu news

اداکارہ نے بتایا کہ وزن میں کمی اور متناسب دکھائی دینا نہ صرف ان کی اپنی خواہش ہے بلکہ ان کے شوہر کی بھی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک موقع پر ان کے شوہر نے کہا کہ اگر ان کا وزن بڑھا یا وہ "آنٹی” لگنے لگیں تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے۔

مہرالنساء نے اس بات پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوہر کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ وہ انہیں چھوڑ نہیں سکتے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوا بھی تو وہ ان کی آدھی جائیداد کی حقدار ہوں گی۔

یاد رہے کہ مہرالنساء اقبال ایک باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں "سحر” (2018) کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں "عشقیا”، "ایک ستم اور”، "میرے بن جاؤ”، "بکھرے ہیں ہم”، "فاصلے”، "بول کہانی” اور "قصہ مہربانو کا” شامل ہیں۔

کراچی میں ہانیہ عامر اور بہادر پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ سوشل میڈیا پر اس خوشگوار لمحے کو عوام نے حقیقی ہیروز کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter