25 کروڑ سے زائد آبادی کا پانی روکنا ایک اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا، پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ سے زائد آبادی کا پانی روکنا ایک اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی قانونی یا جغرافیائی گنجائش نہیں ہے، عالمی برادری بھی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کسی صورت حمایت نہیں کرے گی۔

latest urdu news

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاک-بھارت جنگ بندی کے معاملے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے حوالے سے امریکی قیادت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، اور پاکستان بھی کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور منصفانہ حل کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کشیدگی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، اور یہ بیانات ہندوتوا نظریے کی انتہا پسندانہ سوچ کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بلوچستان میں بھارت کی مداخلت اور سازشیں بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔

رضوان سعید شیخ کا موقف ہے کہ تمام مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات اور عالمی ضوابط کی پاسداری ضروری ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter