کولمبو: سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ بنگلا دیش کے خلاف 17 جون سے گال میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد باقاعدہ طور پر طویل فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
اینجلو میتھیوز نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "جب بھی میرے ملک کو ضرورت ہوگی، میں سفید بال (ون ڈے اور ٹی20) فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گا۔”
2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میتھیوز نے اب تک 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی، جن میں انہوں نے 34 میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔
میتھیوز سری لنکن کرکٹ کے ان اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک ٹیم کو مشکل وقت میں سہارا دیا اور اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے کئی یادگار فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا۔