ہفتہ, 24 مئی , 2025

میک اپ کی زیادتی نے چینی خاتون کو ائیرپورٹ پر مشکل میں ڈال دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کے شنگھائی ایئرپورٹ سے ایک دلچسپ اور حیران کن ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں ایک خاتون کو سیکیورٹی عملے کی ہدایت پر اپنا میک اپ اتارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ خاتون مکمل تیاری اور بھاری میک اپ کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچی، تاہم چہرے کی شناخت کرنے والی مشین اس کی شناخت نہ کر سکی۔ ایئرپورٹ حکام نے جب تصویر اور چہرے کے درمیان عدم مطابقت محسوس کی تو انہوں نے خاتون سے اس قدر زیادہ میک اپ کرنے کی وجہ پوچھی۔

latest urdu news

سیکیورٹی عملے نے خاتون سے قومی شناختی کارڈ طلب کیا اور ہدایت دی کہ جب تک چہرہ اصل شناخت سے مطابقت نہیں رکھتا، وہ اپنا میک اپ صاف کرتی رہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ خاتون مرحلہ وار اپنا میک اپ ہٹاتی جا رہی ہیں۔

یہ ویڈیو دراصل گزشتہ برس کی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتے ہوئے وائرل ہو گئی ہے۔ صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں، کچھ نے اس واقعے کو "میک اپ کی طاقت” کہا تو کچھ نے اسے جدید سیکیورٹی سسٹمز کی ناکامی قرار دیا۔

یہ واقعہ نہ صرف وائرل ہوا بلکہ لوگوں کو یہ بھی یاد دلا گیا کہ شناخت کے لیے اصل چہرہ دکھانا کیوں ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter