خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بہادر پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

یہ ملاقات اس وقت منظرعام پر آئی جب امریکی شہری اونیجا رابنسن، جو ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئیں، ان کی ویڈیوز کے ذریعے پولیس افسر شبانہ کو شہرت ملی، ان ہی ویڈیوز کے پس منظر میں شبانہ اور ہانیہ عامر کے درمیان خوشگوار ملاقات کا موقع پیدا ہوا، جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔

latest urdu news

ویڈیو میں ہانیہ عامر کو شبانہ جیلانی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ہانیہ نے شبانہ کی دلیری، سچائی اور سادگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی خواتین ہی معاشرے کی اصل ہیرو ہیں، شبانہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر نہ صرف ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں بلکہ ان کی عاجزی اور خلوص دل کو بھی سراہتی ہیں۔

اس ملاقات کی ویڈیو کو شبانہ جیلانی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جہاں وہ ایک دوسرے کی شخصیت سے متاثر نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو کو مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ یہ ایک ایسی جھلک ہے جس میں ایک مشہور فنکارہ اور ایک فرض شناس پولیس افسر کے درمیان احترام اور محبت کا رشتہ نمایاں ہوتا ہے، صارفین نے اس طرح کی ہم آہنگی کو معاشرتی یکجہتی اور حقیقی ہیروز کی پذیرائی کی خوبصورت علامت قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter