فیصل واوڈا نے دفاعی بجٹ میں 3 گنا اضافے کی تجویز پیش کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک کے دفاعی بجٹ میں 3 گنا اضافہ کرنے اور تمام سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی تنخواہیں دگنی کرنے کی تجویز پیش کی، موجودہ حالات میں ترقیاتی اخراجات کو روک کر وسائل دفاع پر مرکوز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ بیرونِ ملک جانے والے سفارتی وفود میں اپوزیشن کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے۔

اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معصوم بچوں اور ٹرینوں پر حملے کسی صورت حقوق کی جنگ نہیں ہو سکتے، انہوں نے ان عناصر کو نام نہاد ناراض لوگ قرار دیا جو بھارتی مالی اور عسکری مدد سے ملک میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، ایسے عناصر کے لیے کوئی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے، اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خضدار سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پراکسیز کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، بھارت کو دیے گئے مؤثر جواب سے سبق سیکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے پر قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے کی حامی رہی ہے، مگر جن لوگوں کے ہاتھ معصوم بچوں کے خون سے رنگے ہوں، ان سے کسی قسم کی مفاہمت ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر واقعی کوئی شکایات ہیں تو ان کے حل کے لیے یہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter