یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 2023 میں پیش آنے والے ہولناک یونان کشتی حادثے کے ایک اہم مرکزی کردار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت محمد سعید عرف سعید سنیارا کے نام سے ہوئی ہے، جو انسانی اسمگلنگ کے اس افسوسناک واقعے میں اہم کردار ادا کرنے والا مبینہ ملزم ہے، جون 2023 میں پیش آنے والے اس سانحے میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جب ایک کشتی لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب سمندر میں ڈوب گئی تھی۔

latest urdu news

اس المناک واقعے میں تقریباً 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 300 کے لگ بھگ پاکستانی شہری تھے۔

حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا جس میں جیو نیوز نے سب سے پہلے سعید سنیارا کا نام منظر عام پر لایا، اس انکشاف کے بعد وزارت داخلہ نے اس شخص کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا تاکہ اس کی گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

ایف آئی اے کے مطابق سعید سنیارا کا تعلق ایسے نیٹ ورک سے ہے جو نوجوانوں کو غیر قانونی طریقوں سے یورپ پہنچانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم وصول کرتا ہے۔

یہ گرفتاری انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter