اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، معروف فلم اسٹار میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، لیکن اس بار ان کی شہرت کی وجہ کوئی فلم یا ڈرامہ نہیں بلکہ ایک ایسی ویڈیو ہے جو بیرونِ ملک سے وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں میرا کو ایک گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ ایک گانے کی دھن پر خود کو موبائل کیمرے سے ریکارڈ کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو نے ان کے مداحوں اور ناقدین دونوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

latest urdu news

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں اداکارہ کافی تھکی ہوئی اور غیرمتوازن حالت میں نظر آتی ہیں، جس پر کئی افراد نے تشویش کا اظہار کیا ہے، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز پر سوال اٹھائے، جبکہ کچھ نے انہیں نشے کی حالت میں قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ ایک ذمہ دار شخصیت کو ایسا طرزِ عمل اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ میرا جی کو یہ ویڈیو ہوش میں آ کر ڈیلیٹ کر دینی چاہیے، ایک اور صارف نے کہا کہ پیسے ضائع کرنے کے بجائے کسی مستحق کی مدد کریں، اس میں زیادہ خوشی ہے۔

تاحال اداکارہ میرا کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا تنقید پر کوئی ردِعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور عوام کی نظریں اب میرا کے ممکنہ ردِعمل پر مرکوز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter