اے این ایف کی کارروائی، 421 ملزمان زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات کے دوران 421 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 26 مختلف گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

latest urdu news

سینیٹر ثمینہ زہری کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے این ایف کے کرنل مصعب نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ملک بھر میں انسداد منشیات کی مہم شروع کی گئی، جس کے تحت دو مرحلوں میں آپریشن کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں 255 جامعات میں منشیات کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں 363 آپریشنز کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 26 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اس دوران 1420 کلوگرام منشیات بھی برآمد ہوئی۔

کمیٹی کے اراکین نے اے این ایف حکام سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے وزارت کی کارکردگی پر سوالات کیے۔

چیئرپرسن چائلڈ رائٹس کمیشن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو اسکول کی سطح پر منشیات سے بچانا ضروری ہے کیونکہ یونیورسٹی لیول پر روکنا مشکل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی میں مافیاز شامل ہیں، اس لیے بچوں کو پکڑنے کی بجائے مسئلے کی جڑ کو ختم کرنا چاہیے۔

عائشہ رضا فاروق نے اسکولوں میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا کہ منشیات دیواروں کے ذریعے اسکول میں بھی داخل کی جا رہی ہیں۔

مزید حالیہ کارروائی میں بھی اے این ایف نے 245 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا، جو ان کی مسلسل کامیاب حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter