حکومت نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزازی عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں ملکی دفاع اور عسکری امور سے متعلق اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

latest urdu news

سرکاری اعلامیے کے مطابق، کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دینے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، جنرل عاصم منیر کو نشانِ امتیاز ملٹری بھی دیا جا چکا ہے جو ان کی بہترین عسکری خدمات کا ثبوت ہے۔

یہ ترقی پاکستان کی مسلح افواج میں ایک تاریخی اور نمایاں اقدام تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ فیلڈ مارشل کا عہدہ انتہائی اعزازی اور محدود تعداد میں دیا جاتا ہے، اس عہدے کا مقصد افواج کے اعلیٰ ترین افسران کی خدمات کو سراہنا اور ان کی قیادت کو تسلیم کرنا ہوتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کی اس منظوری کو ملکی دفاع کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو مسلح افواج کی حوصلہ افزائی اور انہیں مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا، اس موقع پر عسکری حلقوں نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ ترقی قومی سلامتی کو مزید تقویت دے گی۔

اس اہم عسکری ترقی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter