پاکستان نے گولڈن ٹیمپل سے متعلق بھارتی الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، پاکستان نے بھارت کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش سے متعلق الزامات کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے کہ پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے کی سازش کی، انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد، غیر ذمے دارانہ اور قابل مذمت ہیں۔

latest urdu news

گولڈن ٹیمپل ہمارے لیے بھی قابل احترام ہے

ترجمان کا کہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل سکھ برادری کا انتہائی مقدس مقام ہے، جس کا پاکستان نہایت احترام کرتا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ خود بھارت میں ماضی میں کئی عبادت گاہیں حملوں کا نشانہ بنی ہیں، جبکہ 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان میں بھی متعدد مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

الزامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگی

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات محض اس کے اپنے ناقابل قبول اقدامات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں، پاکستان مذہبی رواداری کا علمبردار ہے اور دنیا بھر سے سکھ زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے۔

پاکستان سکھوں کے مقدس مقامات کا محافظ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے کئی اہم اور مقدس مقامات کا محافظ ہے اور کرتارپور راہداری کے ذریعے بغیر ویزہ رسائی فراہم کر کے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے گولڈن ٹیمپل پر حملے کے جھوٹے الزامات کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے حقائق پر مبنی ردعمل جاری کیا — تفصیلات اس رپورٹ میں ملاحظہ کریں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter