پی ٹی آئی سے تمام باتیں پارلیمنٹ میں ہونگی، طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تمام بات چیت صرف پارلیمنٹ کے فورم پر ہی کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں مذاکرات ادھورے چھوڑ دیے تھے اور ہم نے اسی وقت کہا تھا کہ انہیں بالآخر واپس آنا پڑے گا اور اب وہی ہوا، انہیں ایک بار پھر مذاکرات کا راستہ اپنانا پڑا۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی قسم کا این آر او دینے کے لیے تیار نہیں، اور بات چیت صرف اور صرف دہشتگردی، امن و امان، اور معاشی صورتحال جیسے قومی معاملات پر ہو گی۔

وزیر مملکت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنی صفوں کو درست کرے۔

پی ٹی آئی کو پہلے اپنے اندرونی اختلافات پر قابو پانا چاہیے، کبھی لاہوری گروپ، کبھی گنڈا پور گروپ، کبھی علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے گروپ — پہلے ان کے ووٹ تو پورے کریں، پھر سیاسی حکمت عملی کی بات کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter