پاکستانیوں کے لیے 32 سے زائد ممالک میں ویزہ فری انٹری کا سنہری موقع
اسلام آباد: بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ دنیا کے متعدد ممالک ایسے ہیں جو پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کئی ممالک نے اپنی ویزا پالیسیوں میں نرمی کی ہے، جس کا فائدہ پاکستانی شہری بھی اٹھا سکتے ہیں۔ عالمی شہریت اور رہائش کے حوالے سے معروف ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری اب 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزے یا آسان شرائط پر داخل ہو سکتے ہیں۔
افریقی، اوشیانیا اور ایشیائی ممالک
رپورٹ کے مطابق، افریقہ کے 8، اوشیانیا کے 3 اور ایشیا کا 1 ملک ایسے ہیں جو دنیا بھر کی تقریباً 198 قومیتوں کو ویزا فری رسائی دے رہے ہیں۔ ان ممالک میں پاکستانی شہریوں کو داخلے کے لیے صرف پاسپورٹ درکار ہوتا ہے یا ایئرپورٹ پر ویزا جاری کر دیا جاتا ہے۔
پاکستانیوں کے لیے ویزا فری یا ویزا آن ارائیول ممالک کی فہرست:
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ، قطر، روانڈا، لیسوٹو، ساموا، سینٹ ونسنٹ و گریناڈائنز، تیمور لیسٹے، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، تووالو، وانواتو، سیشلز، صومالیہ، سری لنکا۔
سفری آزادی کی عالمی درجہ بندی
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی یہ رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جو 2025 تک کے عالمی سفری رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔