وزیراعظم کا کراچی کا دورہ، پاک بحریہ کو خراج تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی آمد اور مصروفیات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

latest urdu news

بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات

دورے کے دوران وزیراعظم، آپریشن "بنیان مرصوص” میں پاک بحریہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے اور افسران و جوانوں سے ملاقات کریں گے، حکام کے مطابق وزیراعظم اُن جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو دفاع وطن میں پیش پیش رہے ہیں۔

سیاسی و انتظامی قیادت سے ملاقاتیں

کراچی میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں صوبائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی پیرول رہائی کی تجویز کی مخالفت کردی ۔

پیرول پر رہائی کی سخت مخالفت

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو پیرول پر رہا کرنے کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا موقف

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسی سہولت دینا غیر منطقی ہے، ماضی میں بھی کسی قیدی کو اس نوعیت کی رعایت نہیں دی گئی۔

ماضی کی مثالیں اور موجودہ حقائق

عرفان صدیقی نے 2019 کی بالا کوٹ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں تھے لیکن ان کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter