صدر مملکت آصف علی زرداری کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، پاک افواج کے عزم و صلاحیت کو سراہا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ اور منگلا بھی اس موقع پر شریک تھے۔

latest urdu news

دورے کے دوران صدر مملکت نے معرکۂ حق کی کامیابی پر پاک افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف عسکری عزم و حوصلے کی بھرپور تعریف کی۔

آصف علی زرداری نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ دینے والے سویلین اور فوجی شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمارے لیے ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے سپوت قوم کے جذبے کے تحت جواں ہمتی اور آپریشنل حکمتِ عملی سے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو پسپا کرکے ملک کی قوت، یکجہتی اور عزم کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران صدر نے ان کے عزم، تیاری اور پیشہ ورانہ جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے ان محافظوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے آپریشن "بُنیان مرصوص” کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی عوام اپنے جانباز سپاہیوں کو وطن کی خودمختاری کے اصل محافظ سمجھتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو دل سے سراہتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter