ایسا ہوائی اڈہ جہاں 30 سال میں ایک بھی بیگ گم نہیں ہوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوساکا کے قریبی کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر سال لاکھوں مسافر آتے جاتے ہیں، مگر حیرت انگیز طور پر یہاں سامان کھو جانے کا مسئلہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

دنیا کے بیشتر ایئرپورٹس پر مسافروں کا سامان گم ہو جانا معمول کی بات ہے، جیسا کہ امریکا میں سالانہ 30 لاکھ کے قریب بیگز گم ہو جاتے ہیں، مگر جاپان کے اس مصروف ایئرپورٹ نے گزشتہ تین دہائیوں میں ایک بھی بیگ نہ کھونے کا منفرد ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

latest urdu news

ایئرپورٹ کی تاریخ اور مہارت:

1994 میں اوساکا کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کھولا جانے والا کنسائی ایئرپورٹ جاپان کا ساتواں سب سے مصروف ایئرپورٹ ہے، جہاں ہر سال دو سے تین کروڑ مسافر سفر کرتے ہیں۔ یہ شاندار ریکارڈ کم ٹریفک نہیں بلکہ ایک منظم، جدید اور مؤثر نظام کی مرہونِ منت ہے۔

یہاں سامان کی پیکنگ، گنتی اور ترسیل میں بار بار تصدیق کی جاتی ہے تاکہ نہ صرف بیگ محفوظ رہیں بلکہ کسی قسم کی گڑبڑ کی گنجائش باقی نہ رہے،اگر کوئی بیگ غائب ہو جائے تو فوری طور پر جہاز کے کارگو یا اسکریننگ ایریا میں اس کی تلاش کی جاتی ہے۔

سروس کا معیار اور عالمی اعزازات:

یہاں کے عملے کی مہارت اور ذمہ داری کے باعث یہ ایئرپورٹ اب تک 8 مرتبہ ’’بہترین بیگیج ہینڈلنگ‘‘ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت چکا ہے۔ ان کا مقصد صرف سامان محفوظ رکھنا نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ طیارے کے لینڈ کرنے کے 15 منٹ کے اندر اندر تمام بیگز کلیم ایریا تک پہنچا دیے جائیں۔

مستقبل کا خدشہ:

تاہم، کنسائی ایئرپورٹ کا یہ شاندار ریکارڈ شاید آنے والے برسوں میں قائم نہ رہ سکے، کیونکہ اسے دو مصنوعی جزیروں پر تعمیر کیا گیا ہے جو مسلسل سمندر میں دھنس رہے ہیں، ماہرین نے اس مسئلے کا اندازہ تو لگا رکھا تھا، لیکن حقیقت میں زمین میں دھنسنے کی رفتار کہیں زیادہ تیز ہے۔

اگرچہ سی والز بنا کر پانی کے دباؤ کو روکا جا رہا ہے، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2056 تک یہ ایئرپورٹ مکمل طور پر ناقابلِ استعمال ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter