عمران خان کو باہر آنا ہے، کیونکہ یہ عوامی کی خواہش ہے ، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ان پر 20 مقدمات درج ہیں جن کی تفصیل خود انہیں بھی معلوم نہیں، نظام کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر چلنے دیا جائے، عمران خان کو باہر آنا ہی ہے کیونکہ یہ عوام کی خواہش ہے۔

latest urdu news

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ایک ایسے نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں جو جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا ہے، صحافیوں کو اداروں سے نکالا جا رہا ہے، سڑکیں اسی لیے ہوتی ہیں کہ قوم آواز بلند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احتجاجی سیاست کرتے جلد دیکھیں گے، سڑکوں پر نکلنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی بات چھپ کر نہیں کر رہے، پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں، یہ جنگ صرف کسی ایک فرد نے نہیں لڑی، فوجیں میدان میں لڑتی ہیں، اور اس کا کریڈٹ بھی قوم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، عدلیہ اور میڈیا کو آزادی دی جائے، اور آئین کے مطابق تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter