جمعہ, 23 مئی , 2025

بھارت طیاروں کو ہماری افواج نے یوں تباہ کیا جیسے آسمان پر اُڑتی پتنگیں کاٹ دی جاتی ہیں ، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی طیارے تباہ: 10 مئی کی رات دفاعِ پاکستان کی فتح کا دن

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب بھارت نے جدید طیارے بھیج کر حملے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے بھارتی طیارے تباہ کرتے ہوئے اُنہیں فضا میں ہی ایسے گرا دیا جیسے آسمان پر اُڑتی پتنگیں کاٹی جاتی ہیں۔

latest urdu news

 پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 10 مئی کی رات پاک فوج، پاک فضائیہ اور بحریہ نے ناقابلِ یقین ہم آہنگی کے ساتھ بھارتی جارحیت کو روکا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سراہا، جنہوں نے دفاعی اقدامات کی بھرپور قیادت کی۔

نوجوان نسل کا جوش اور قومی اتحاد

وزیر دفاع نے طالبات کا شکریہ ادا کیا جو ان کے گھر اظہارِ یکجہتی کے لیے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل کا اپنے وطن سے لگاؤ قابلِ فخر ہے اور ماضی کی نسبت آج زیادہ قومی اتحاد نظر آ رہا ہے۔

بھارت کو مشرقی سرحد پر شکست

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مشرقی سرحد پر بھارت کو واضح شکست ہوئی، جب کہ مغربی محاذ پر بھی ہماری کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کارروائی دشمن کے لیے سبق آموز تھی، اور جو قومیں اپنی تاریخ کو بھولتی ہیں، وہ مٹ جاتی ہیں۔

ہمارے بہادر ہوا بازوں نے دشمن کے بھارتی طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی، جس کی مکمل تفصیلات اس رپورٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں، جہاں مختلف مقامات پر کیے گئے PAF حملوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter