جمعہ, 23 مئی , 2025

پاکستانی قوم ذہین ہے ،ان سے تجارت کریں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کو کامیاب بنانے میں ان کا کردار سب سے زیادہ سراہا گیا اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ضروری ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم کی ذہانت اور ان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات بنانے کی صلاحیتوں کی کھلے الفاظ میں تعریف کی، پاکستان سے ان کی بہت مثبت گفتگو ہوئی ہے اور تعلقات میں بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

latest urdu news

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ان کے پہلے سے بہتر تعلقات ہیں، لیکن انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھی تجارت کو فروغ دینے پر بات کی ہے کیونکہ پاکستان بھی امریکہ سے تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور کچھ عرصہ قبل یہ دونوں ممالک شدید کشیدگی کا شکار تھے، اس تناؤ میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ بھی پیدا ہو چکا تھا، تاہم اب صورتحال بہتر ہے اور دونوں فریقین مطمئن نظر آتے ہیں۔

انہوں نے نیوکلیئر جنگ کو انسانیت کے لیے ایک "خطرناک اور بدنما” تصور قرار دیا اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ دونوں ممالک نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں اور باہمی ملاقاتوں اور تجارتی معاہدوں کے لیے راہ ہموار کریں۔

بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت دنیا کا وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ درآمدی ٹیکس (ٹیرف) عائد کرتا ہے اور اس نے بیرونی ملکوں کے لیے وہاں کاروبار کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے، تاہم اب بھارت بھی امریکی مطالبے پر ٹیرف کم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ وہ تجارت کو دشمنیاں کم کرنے اور امن قائم کرنے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور وہ اپنے وعدوں پر قائم رہنے والے لیڈر ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter