اسلام آباد ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر اور یادگار انداز میں جواب دیا ، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یومِ تشکرکی تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے خلاف مثالی ردعمل دیا ، میڈیا کا کردار قابلِ ستائش اور ذمہ دارانہ تھا ، جس پر ہمیں فخر ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے کوئی چیز چھپائی نہیں ، بلکہ حقائق قوم کے سامنے رکھے۔
دوسری جانب سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم منظور کر لی گئی ہے ، جس کے تحت سرکاری افسران کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کریں۔
یاد رہے کہ حالیہ قومی فتح کی خوشی میں "یومِ تشکر” منایا گیا ، اس موقع پر قوم نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت دیا۔
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔