جمعہ, 23 مئی , 2025

یومِ تشکر: کئی گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں شکست دی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو یہ دکھا دیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس میں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ تاہم پاکستانی افواج نے نہ صرف دشمن کو فوری اور مؤثر جواب دیا بلکہ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

"جو طیارے بھارت کا غرور تھے، وہ راکھ اور نشانِ عبرت بن چکے ہیں۔” — وزیراعظم شہباز شریف

دشمن کی جارحیت پر دندان شکن جواب

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے فوجی اڈوں، اسلحہ ڈپو اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنا کر عسکری تاریخ کا نیا باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

صدر مملکت کا بھی افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس موقع پر قوم اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی صرف افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے۔

"پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔” — صدر آصف علی زرداری

انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی پر افواج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے تحمل اور مہارت کو سراہا گیا ہے۔

آبی حقوق پر واضح مؤقف

صدر مملکت نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی جانب سے یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

انہوں نے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے جان کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کا دفاع کیا اور اعادہ کیا کہ بطور صدر، وہ ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter